سٹی

ورکنگ انسپیکشن کے حوالے سے سیدنجف اقبال ممبر جوڈیشل۔2 بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اجلاس کی صدارت کی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایس اوپیز کے مطابق بریفنگ دی

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور آفس ورکنگ انسپیکشن کے حوالے سے سیدنجف اقبال ممبر جوڈیشل۔2 بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایس اوپیز کے مطابق بریفنگ دی۔ تمام ایڈیشنل کمشنرز، اے سی ریونیو اور ڈی سی قصور نے شرکت کی۔ سید نجف اقبال ممبر جوڈیشل بی او آر پنجاب نے کہا کہ واضح ہدایات ہیں کہ زیر التوا انکوائریز کو رولز کیمطابق جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ سید نجف اقبال نے کہا کہ کمشنر لاہور آفس اپنے ماتحت آفسز کی ورکنگ کی انسپیکشنز باقاعدگی سے کرے۔ رپورٹ مرتب کریں۔ ممبر جوڈیشل2 بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا کہ زیر التوا انتقالات، فرد اجرا اور درخواستوں پر فوری فیصلے کرائیں۔ سید نجف اقبال نے کہا کہ ریکارڈز اور ریکارڈ رومز کو اپ ڈیٹ کریں۔ ریکارڈ کی درستگی سے فوری فیصلوں میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں سرکاری زمین سے قبضہ واگزاری اور تجاوزات خاتمہ کو یقینی بنایا جائے۔ سید نجف اقبال نے کہا کہ لاہور ڈویژن سے تمام ریونیو عدالتوں سے فیصلے باقاعدگی سے کیس مینجمنٹ سسٹم پر اپلوڈ ہورہے ہیں۔ ٹیکس ریکوری کو تیزکیا جائے اور افسران سے رپورٹ لی جائے۔ سید نجف اقبال نے کمشنر لاہور ڈویژن کی عدالت سے نمبرداری، ریونیوو دیگر کیسز کوبلاتاخیر نمٹانے کی تعریف کی۔۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button