سٹیسیاست

ملک و قوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے عوام کو ” ترازو” کا انتخاب کرنا ہوگا

پاکستان اور عوام کے مسائل کا واحد حل دیانتدار قیادت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔

جماعت اسلامی عام انتخابات میں کسی کرپٹ سیاستدان اور جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے۔نگراں حکومتوں کے پاس یہ مینڈیٹ بھی نہیں کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرے۔جماعت اسلامی ہی عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے باقی سب سیاسی پارٹیاں تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

لاہور (خبر نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے عوام کو ترازو کا انتخاب کرنا ہوگا۔عام انتخابات میں کسی کرپٹ سیاستدان اور جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے۔ عوام کے پاس ووٹ کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے۔قوم ہوش کے ناخن لے اور آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کیلئے اہل، ایماندار قیادت کا انتخاب کرے۔ روٹی کپڑا مکان، ووٹ کو عزت دو، قرض اتاروں ملک بچاؤ جیسے نعرے لگانے والوں کو قوم آزما چکی ہے۔ آئندہ انتخابات میں آزمائے ہوئے کو مزید آزمانا آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تباہ کرنے اور انکو غلامی میں دینے کے مترادف ہے۔ سابقہ اور موجود حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے ملک کو معاشی بدحال، اداروں کو تباہ اور کمرتوڑ مہنگائی نے تمام طبقے کے افراد کوبری طرح متاثر کیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر حکمرانوں نے بجلی کی قیمت میں 3.28روپے فی یونٹ اضافہ کرکے بے شرمی کی انتہا کر دی ہے۔نگراں حکومتوں کے پاس یہ مینڈیٹ بھی نہیں کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرے۔ ماضی کی حکومتوں کا تسلسل اور آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل پیرا ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی زندگی دوبھر ہوچکی ہے، عام آدمی کے دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کیلئے پیسے نہیں، غریب اپنے بچوں کوا سکول نہیں بھیج سکتا، گاڑی تو کیا موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلوانا مشکل ہوگیا۔ جماعت اسلامی ہی عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے باقی سب سیاسی پارٹیاں تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔پاکستان اور عوام کے مسائل کا واحد حل دیانتدار قیادت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہر بھر میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button