سٹیسیاست

فلسطینیوں کو اپنے مقبوضہ علاقے چھڑانے کا پورا حق ہے. جو کچھ ہوا اس کی زمہ دار اسرائیل کی ناجائز ریاست خود ہے

لاہور(خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ فلسطین کے علاقوں پر ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت عالمی قوانین کے عین مطابق اور فلسطینیوں کا حق ہے۔ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے فوری اور مؤثر حل کے لیے کردار ادا کرے۔ فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دینا سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ فلسطین سے آئے روز اٹھنے والی لاشیں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو مزید ظلم سے روکے اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کے لیئے مسلمان ممالک اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان فوری طور پر او آی سی کا ہنگامی اجلاس بلائے. اسرائیل فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اگر بروقت نہیں روکا تو پوری دنیا کا امن تہہ و بالا ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button