پاکستانسٹیسیاست

شکایات بروقت نمٹانے کیلئے محکموں میں گریوینس ریڈریسل کمشنرز مقرر کرنے کا فیصلہ

 اکاونٹنٹ جنرل آفس کی جانب سے پنشن کے اجراء  اور بلوں کی ادائیگی کیلئے کی جانیوالی اصلاحات کی تعریف

غیر ضروری مقدمہ بازی سے بچنے کیلئے شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں، محکموں کی سطح پر داد رسی سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ چیف سیکرٹری

 لاہور(خبر نگار)
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شکایات بروقت نمٹانے کیلئے محکموں میں گریوینس ریڈریسل کمشنرز مقرر کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔
انہوں نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ غیر ضروری مقدمہ بازی سے بچنے کیلئے تمام محکمے شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی سطح پر داد رسی ہونے سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ پنشن کیسزاے جی آفس کو آن لائن بھجوانے کیلئے تمام محکمے پورٹل قائم کریں، پنشن کے اجراء میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے دو سال قبل تمام سروس ریکارڈ اور پنشن کاغذات مکمل کر لئے جائیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ 21ویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سرکاری افسران کام کے طریقہ کار میں جدت لائیں۔انہوں نے کہا کہ محکموں میں پیپر لیس سسٹم شروع کرنے سے اخراجات میں کمی اور کام کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے محکموں میں ای پروکیورمنٹ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
چیف سیکرٹری نے اکاونٹنٹ جنرل آفس کی جانب سے پنشن کے اجراء  اور بلوں کی ادائیگی کیلئے کی جانیوالی اصلاحات کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اے جی آفس کا فنانشل رپورٹنگ اینڈ ڈیٹا انٹیگریشن سیل وسائل کی درست تقسیم اور فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہوگا۔
ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل سامعہ مستنصر نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ) اور محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button