ارض فلسطین کے لاکھوں لوگ سات دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں آج وہ مدد کے منتظر ہیں۔اسلامی اور ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے سے پاکستان کا فرض ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے حکمران فلسطین کی آزادی کیلئے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں۔عالم اسلام نے اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو اسرائیل ایک ایک کر کے انھیں ہڑپ کر جائے گا۔ فلسطین کی آزادی کے فیصلہ کن لمحات آ پہنچے، عالم اسلام یہ موقع ضائع نہ کرے۔ لاکھوں فلسطینیوں نے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کر کے حریت کی شمعیں روشن کیں اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ ارض فلسطین کے لاکھوں لوگ سات دہائیوں سے آزادی جنگ لڑرہے ہیں آج وہ ہر طرح کی مدد کے منتظر ہیں۔ اسلامی اور ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے سے پاکستان کا فرض ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔ امیر لاہور نے مزیدکہا کہ جماعت اسلامی اہل لاہور سمیت قوم میں فلسطین کے مسئلہ پر بیداری اور یکجہتی قائم کرنے کیلئے جمعتہ المبارک کو مال روڈ عظیم الشان احتجاج جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے اور جماعت اسلامی کی مرکزی،صوبائی، حلقہ اور ضلع کی قیادت خطاب کریگی۔