سٹیسیاستکھیل

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت پنجاب میں کلب رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس افسران کی آن لائن شرکت

پنجاب کی تاریخ میں پہلی باروسیع پیمانے پر آج سے سپورٹس کلب رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، کلب کی رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

لاہور(خبر نگار) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت پنجاب میں کلب رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی باروسیع پیمانے پر آج سے سپورٹس کلب رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے تمام سپورٹس افسران کلب رجسٹریشن کے عمل کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں تاکہ نچلی سطح سے سپورٹس کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے، سپورٹس کلب کی رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے یہ بالکل مفت ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے سپورٹس افسران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے جن علاقوں سپورٹس کلب نہیں ہیں وہاں پر سپورٹس افسران کھلاڑیوں اور آفیشلز سے سپورٹس کلب بنوائیں انہیں طریقہ کار سمجھائیں تاکہ سپورٹس سہولیات سے کوئی کھلاڑی محروم نہ ہو، رجسٹرڈ ہونیوالے تمام کلبز کو سپورٹس سہولیات، کھلاڑیوں کے ٹرائلز، تربیتی کیمپ، سکالرشپ اور سپورٹس ایونٹس کروائے جائیں گے سپورٹس کلبز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور پھر بہترین سپورٹس کلبز کو گرانٹ بھی دی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کل 538سپورٹس سہولیات ہیں سپورٹس کا تمام انفراسٹرکچر کھلاڑیوں کیلئے ہے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس افسران کلب رجسٹریشن پر فوکس کریں، رجسٹریشن کے عمل کی مکمل نگرانی کی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2 ارب روپے سے انڈوومنٹ فنڈ کا بھی جلد آغاز کیا جارہاہے ہمارا اولین مقصد سپورٹس کی ترقی ہے
اجلاس میں پنجاب کے تمام ہاکی آسٹروٹرف، گراؤنڈز کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن فیصل امیر، ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ رؤف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ نے بھی شرکت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button