پاکستانسٹیکھیل

ویل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ انیشیٹو کوچنگ کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان

اسپیشل کھلاڑیوں کو بھی باقی کھلاڑیوں کی طرح سہولیات مہیا کریں گے اور مجھے خوشی ہورہی ہے کہ اسپیشل کھلاڑی گراؤنڈمیں کھیل رہے ہیں، شاہد زمان

لاہور (خبر نگار) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ جتنے زیادہ ٹینس کے ایونٹ ہوں گے اتنا زیادہ کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا اورہماری سپورٹس ترقی کرئے گی ویل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ انیشیٹو کوچنگ کیمپ 2023کا انعقاد خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹس میں ITF,PTFویل چیئر ڈویلپمنٹ انیشیٹو کوچنگ کیمپ لاہور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے کیمپ 10اکتوبر سے31 دسمبر تک جاری رہے گا کیمپ انڈر 18اور اوپن کیٹیگری کے کھلاڑیوں کیلئے لگایا گیا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ کیمپ کا دائرہ پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا اسپیشل کھلاڑیوں کو بھی باقی کھلاڑیوں کی طرح سہولیات مہیا کریں گے اور مجھے خوشی ہورہی ہے کہ اسپیشل کھلاڑی گراؤنڈمیں کھیل رہے ہیں ان کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، ویل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ انیشیٹوکوچنگ کیمپ لاہور کے انچارچ رشید ملک ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کھلاڑیوں میں ٹینس راکٹ تقسیم کئے اور کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button