پاکستانسٹیکھیل

یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تقریب کا اہتمام

نوجوانوں کو جدید علوم و فنون سے آگہی کیلئے اس طرح کے سیمنارز ضروری ہیں تاکہ ہم ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرسکیں، ماہرین کا تقریب سے خطاب

لاہور، (خبر نگار) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنرشالیمار انعم فاطمہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قومیں

اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی بدولت ہی بام عروج پر پہنچتی ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نوجوانوں کیلئے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے نوجوانوں کو جدید علوم و فنون سے آگہی کیلئے اس طرح کے سیمنارز ضروری ہیں تاکہ ہم ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرسکیں،طلبا و طالبات نے ماہرین سے صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے سوالات بھی کیے اور ماہرین نے جوابات دیے،تقریب کے آخر میں ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button