پاکستانتعلیمسٹی

ڈائریکٹر کالجز کی ہدایت کیو ایم سی میں اینٹی کرپشن آگہی مہم پر ویڈیو مقابلہمنعقد

کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران، وائس پرنسپل مس سعدیہ اور تمام سیکشن ہیڈز سمیت بارہ کالجز کی شرکت

لاہور(خبر نگار)
گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج لاہور میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لا ہور کی ہدایات پر اینٹی کرپشن آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلعی سطح پر مختصر ویڈیو مقابلہ منعقد کروایاگیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران، وائس پرنسپل مس سعدیہ اور تمام سیکشن ہیڈز نے دیگر سٹاف اور طلبہ کے ساتھ شرکت کی۔
مقابلے میں لاہور کے با رہ کالجز نے حصہ لیا جس میں گورنمنٹ ایسوسی ا یٹ کالج شاہدرہ، گورنمنٹ ایسوسی ا یٹ کالج فار ویمن بند روڈ،
گورنمنٹ ایسوسی ا یٹ کالج فار ویمن مصطفیٰ آباد،گورنمنٹ گریجو یٹ کالج فار ویمن باغبانپورہ، گورنمنٹ ایسوسی ا یٹ کالج فار ویمن سلامت پورہ،گورنمنٹ ایسوسی ا یٹ کالج فار ویمن کاہنہ نو، گورنمنٹ گریجویٹ کا لج فار ویمن گلبرگ، گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاون شپ ا و ر گورنمنٹ گریجویٹ ا سلامیہ کالج نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد تمام کالجز کے طالبات نے اینٹی کرپشن پہ تیار کی گئی مختصر ویڈیو پیش کیں جن میں معا شر ے مو جو د کر پشن کے مختلف پہلو وں پر ر و شنی ڈ ا لی گئی ۔ ا س مو قع پر مس عمارہ اقبال گورنمنٹ ا یسو سی ا یٹ پر و فیسر دیال سنگھ کالج،

مس حرا شہباز گورنمنٹ ایسوسی ا یٹ کالج مصطفیٰ آباد ا و ر مس صائمہ اقبال گورنمنٹ کوئین میری گریجوئیٹ کالج بطور جج موجود تھیں۔ مقابلے میں پیش کی گئی ویڈیوز کا جج صاحبان نے تجزیہ کیا اور مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا۔ جس میں پہلی پوزیشن
گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ریمن ٹاؤن شپ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج نے حاصل کی، اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ اسوسی ا یٹ کالج فار ویمن مصطفیٰ آباد او ر گورنمنٹ گریجو ا یٹ کالج فار ویمن گلبرگ نے حاصل کی ا و ر ڈویژن سطح کے مقابلے کے لئے اہل قرار پائے۔
کالج پرنسپل نے کامیاب مقابلہ منعقد کروانے پر کریئر کاؤنسلنگ انچارج مس بازغہ بابر، مس مدیحہ وقاص، مس شمیم، مس عروج، مس ارم کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button