سٹی

تمام محکموں کے پراجیکٹس پر ہارٹیکلچر ورک پی ایچ اے کے ذمے ہے۔ کمنشر لاہور

گرین بیلٹس میں ملبہ پھینکنے اور عمارتی ملبہ پبلک پلیس یا اوپن رکھنے پر متعلقہ افراد و مالکان کو وارننگ نوٹس دئے جارہے ہیں

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ گرین بیلٹس میں ملبہ پھینکنے اور عمارتی ملبہ پبلک پلیس یا اوپن رکھنے پر متعلقہ افراد و مالکان کو وارننگ نوٹس دئے جارہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکموں کے پراجیکٹس پر ہارٹیکچر ورک پی ایچ اے کے ذمے ہے۔ سٹینڈرز پر ہارٹیکلچر ہونا چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔ پی ایچ اے ہارٹیکلچر ورک مکمل کرے۔انہوں نے کہا کہ واسا کینال کے ساتھ بھی کچھ مقامات پر گرین بیلٹس کو سڑک سے نیچے کرنے کی نشاندہی کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گرین بیلٹس، عمارتی ملبہ، انسداد سموگ اقدامات و جرمانوں کے حوالے سے محکمے آگاہی کیلئے پبلک نوٹس بھی مشتہر عام کریں۔ لاہور میں مقامی پھلدار اور پھولدار درخت لگانا ترجیح ہے۔ شجرکاری میں شہریوں کو بھی شامل کریں۔ کمشنر لاہور کو پی ایچ اے نے بریفنگ میں بتایا کہ واسا کی نشاندہی پر ٹیپا کی فہرست کیمطابق سڑکوں سے گرین بیلٹس نیچے کردی ہیں۔ پی ایچ اے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمرشل بلڈنگز و گھروں کے باہر گرین بیلٹس بنانے پر ون ٹائم پی ایچ اے نے کام شروع کردیا۔ بحالی مالکان کی ذمہ داری ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گرین بیلٹس، عمارتی ملبہ اور شجرکاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے یسین وٹو، ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر اقرار حسین، اے ڈی جی پی ایچ اے صفی اللہ گوندل و دیگر افسران نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button