سٹیسیاستصحت

خصوصی افراد نے زندگی کے ہر شعبہ میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

رویے بدلے ہیں، اب لوگ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، صرف ہماری توجہ اور مثبت سوچ سے خصوصی افراد کی زندگیاں بدل سکتی ہیں ، ڈاکٹر جمال ناصر کا ‘عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی’ کی تقریب سے خطاب

لاہور(خبر نگار)
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے ‘عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی’ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں بھی مجموعی طور پر خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے دور رس اقدامات کئے گے ہیں۔ معاشرے میں عام لوگوں میں بھی خصوصی افراد کے حوالے سے رویوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور خصوصی افراد کو زندگی کے امور میں شامل کرنے کے متعلق مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ حکومتی سطح پر خصوصی افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر خصوصی افراد کو سمجھنے کی ضرورت ہے،صرف ہماری توجہ اور مثبت سوچ سے خصوصی افراد کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے دفاتر، پبلک مقامات، بینکس اور پارکس میں آمد و رفت کیلئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق آگاہی بڑھ رہی ہے۔
بانی صدر وائس آف سپیشل پرسنز محمد نبیل نے کہا کہ خصوصی افراد بوجھ نہیں بلکہ ان کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں میں کوٹہ پر عمل درآمد جاری ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button