تعلیمسٹی

گرفتاریاں ، نظر بندی ، معطلیاں اور تبادلے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج جاری رہے گا ۔ چوہدری سرفراز

گرفتار اور نظر بند اساتذہ و ملازمین کو رہا کیا جائے صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں مکمل تعلیمی اور ڈینگی ایکٹویٹی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔رانا لیاقت علی

لاہور
(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید رانا ۔اسلم گھمن ،ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ لیو انکیشمنٹ ، سالانہ ترقی ، پنشن وگریجویٹی اور تعلیمی ادارے بچاؤ تحریک پر امن ہے پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کی اجازت آئین پاکستان دیتا ہے نہتے اساتذہ و ملازمین پر تشدد آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے گرفتاریوں ، معطلیوں، نظر بندی اور تبادلوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم اپنے جائز معاشی حقوق اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے سراہا احتجاج ہیں اگر ہمارے گرفتار اور نظر بند اساتذہ و ملازمین کو رہا نہیں کیا جاتا تو پنجاب بھر میں مکمل تعلیمی اور ڈینگی ایکٹویٹی کا بائیکاٹ اور ضلعی سطح پر پرامن جلسے جلوسوں کا سلسلہ جاری رہے گا ہم سول سوسائٹی ،وکلاء اور دیگر طبقات کے مشکور ہیں جو ہمارے جائز مطالبات اور پر امن احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف ہم ملک کی چھوٹی بڑی اور مذہبی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور نگران حکومت ملازمین کی لیو انکیشمنٹ ، سالانہ ترقی اور پنشن وگریجویٹی پر شب خون مارنے اور ہزاروں تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کے درپے ہے لہذا نگران حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ چند ماہ بعد قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button