سپورٹس کے فروغ کے لئے فعال سپورٹس کلبز ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سپورٹس کلبزکی رجسٹریشن کا عمل پنجاب کی تمام تحصیلوں کی سطح پر10اکتوبر سے شروع کر دیا گیاہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور، (خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس کلبز کے عمل کو موثر بنانے کے لئے کیش انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کر دیا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کے لئے پنجاب کے تمام تحصیل سپورٹس افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ کے لئے فعال سپورٹس کلبز ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سپورٹس کلبزکی رجسٹریشن کا عمل پنجاب کی تمام تحصیلوں کی سطح پر10اکتوبر سے شروع کر دیا گیاہے، ر جسٹریشن25نومبر2023 تک جاری رہے گی۔
تمام تحصیل سپورٹس افسران فعا ل سپورٹس کلبز کی رجسڑیشن کر وائیں اور پھر نئے سپورٹس کلبز بنوائیں تاکہ سپورٹس کی ترقی کے لئے بھر پور کر دار ادا کیا جا سکے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ ہر جمعتہ المبارک کو رجسٹریشن کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب کے تمام تحصیل سپورٹس افسران کا اجلاس ہو گا،جس میں تمام تحصیل سپورٹس افسران اپنی رپورٹ پیش کریں گئے اوردر پیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس کلبز کی رجسڑیشن کے عمل کو موثر بنانے کے لئے بہترین کارکردگی کے حامل دس تحصیل سپورٹس افسران کو کیش انعاما ت اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سٹیٹ آ ف دی آرٹس پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ایڈ منسٹریشن کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سوئمرزاور ممبران کے لیے بہترین اقداما ت کیے جائیں، سوئمنگ پول میں سوئمرز، ممبران اور سوئمنگ کلبز کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ منع ہے، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔