سٹی

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے سکولوں میں "پلانٹ اے ٹری” کی خصوصی مہم جاری

بچوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کے نام پر پودے لگائے،سیلفی لی اور گو گرین ایپ پر اپ لوڈ کی۔

"شہری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے اور اپنے بزرگوں کے نام پودے لگائیں اوگو گرین ایپ پر اپنی تصویر اور لوکیشن آپ لوڈ کریں۔کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے سکولوں میں "پلانٹ اے ٹری” کی خصوصی مہم کے تحت بچوں نے پودا لگایا، سیلفی لی اور گو گرین ایپ پر اپ لوڈ کی۔سکول کے بچوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کے نام پر پودے لگائے۔بچوں کے ساتھ ساتھ ٹیچرز نے بھی پودے لگائے۔طلبا و طالبات نے پودوں کے ساتھ اپنی سلفیاں لیں اور حکومت پنجاب کی گو گرین موبائل ایپ پر اپ لوڈ کیا۔اس موقع پر بچوں نے پیغام دیا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کے خاتمہ کے لیے پودے لگانا انتہائی ضروری ہے۔طلباءو طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں مل کر اپنے ماحول کو صاف بنانا ہے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی ندھاوانے کہا ہے کہ”شہری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے اور اپنے بزرگوں کے نام پودے لگائیں اور حکومت پنجاب کی گو گرین ایپ پر اپنی تصویر اور لوکیشن آپ لوڈ کریں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایل ڈی اے سکولوں میں پودے لگانے کی خصوصی مہم جاری ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر انوائرمنٹ ایل ڈی اے، سکول کی پرنسپل اور اساتذہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button