جرم و سزاسٹی

جیل روڈ پر واقع میڈیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار

”لائف لائن ٹیسٹ لیب“ انتظامیہ لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہی تھی

لاہور (خبر نگار)
جی او آرسب ڈویژن کے علاقے جیل روڈ پر واقع ”لائف لائن ٹیسٹ لیب“ میں بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ لیسکو ٹیم نے دوران چیکنگ پایا کہ لیبارٹری کی انتظامیہ لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہی ہے، دس مرلے رقبہ پر قائم دو منزلہ لیبارٹری میں بجلی کی چوری سے 4 اے سی چلائے جارہے تھے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا تھا، لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تار قبضے میں لے کر لیبارٹری کے مالک اور منیجر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ لیبارٹری کے منیجر ارسلان نذیر کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح شاہ پور سب ڈویژن کے علاقے میں آئس کریم فیکٹری بھی لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑی گئی، فیکٹری میں چوری کی بجلی سے آئس کریم بنانے والی 4مشینیں چلائی جارہی تھیں، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button