سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے قازقستان کے اعزازی قونصلر جنرل لاہور راو خالد نے ملاقات کی

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے قازقستان کے اعزازی قونصلر جنرل لاہور راو خالد نے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے قازقستان کے اعزازی قونصلر جنرل لاہور کو خوش آمدید کہا۔ اعزازی قونصلر جنرل لاہور نے کمشنر لاہور کو قازقستان کے قومی دن کی نسبت سے لاہور میں پروگرام میں شمولیت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ کمشنر لاہور کیساتھ قونصلر جنرل نے لاہور اور قازقستان کے درمیان تعلیمی اداروں کے رابطوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ قازقستان کے اعزازی قونصلر جنرل نے قازقستان کے قومی دن 26اکتوبر پر قونصلیٹ کے زیر اہتمام پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور تعلیمی اداروں کا شہر ہے۔ تاریخ،ادب اور ثقافت کا امین شہر ہے۔راو خالد اعزازی قونصلر جنرل لاہور نے کہا کہ قازقستان کے قومی دن پر لاہور میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button