پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی نے ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع کے لاہور کیمپس کا افتتا ح اور لا ئیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلو مہ پر وگرامز میں دا خلہ لینے والے طلبہ کے لیئے اوریئنٹ ٹیشن تقریب کا ا نعقادکیا

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع کے زیر اہتمام گذ شتہ روز لائیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلو مہ پروگرامز میں نئے دا خل ہو نے والے طلبہ کے لئے اوریئنٹ ٹیشن تقریب کا انعقاد اور ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع کے لاہور کیمپس کا افتتا ح ہوا۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمدنے کرتے ہو ئے ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع کے نئے کیمپس کا افتتا ح کیا جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈائریکٹر ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع ڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ سمیت فیکلٹی ممبران، ایڈ منسٹریٹیو افسران، طلبہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ دریں اثنا ء ڈاکٹر نسیم احمد نے ڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ سمیت دیگر شخصیا ت کے ہمراہ ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع لا ہور کیمپس میں بننے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈیمک بلاک، کلاس رومز، کمپیو ٹر لیب، سٹو ڈنٹس ہاسٹل، کیفے ٹیر یا اور آؤ ٹ ڈور کلینک سمیت مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا جا ئزہ لیا۔
تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے نئے آ نے والے طلبہ اور ان کے والدین کو ویٹر نری یونیورسٹی کے ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع میں میرٹ کی بنیاد پر دا خلہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔اُ نہو ں نے کہا کہ لائیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلو مہ کے طلبہ کا ڈائریکٹ تعلق مویشی پال حضرا ت سے ہو تا ہے اور وہ ایکسٹنشن سروسز کے تحت مویشی پال کسا نو ں کے مویشیوں کو علا ج معالجے کی طبی سروسز دیتے ہیں جس سے نا صرف اُن کے جا نورو ں / مویشیو ں کی پیداوار بڑھتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے منا فع اور آمدنی میں بھی خا طر خواہ اضا فہ ہوتا ہے۔ اُ نہو ں نے طلبہ کو ڈسپلن کے ساتھ قوا عدو ضوا بط اور صفا ئی ستھرا ئی کا خا ص خیا ل رکھنے کی تلقین کی۔اُنہو ں نے ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع لا ہور کیمپس کی تر قی کے لیئے ادا کی گئی لیڈر شپ کی کاوشو ں کو سرا ہا نیز کہا کہ ادارہ کی مزید تر قی کے لیئے ہر ممکنہ سپو رٹ فراہم کرنے کے لیئے ہمہ وقت امادہ ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ لائیو سٹا ک اسسٹنٹ ڈپلو مہ کے طلبہ کے لیئے پاکستان کے علا وہ گلف کے مما لک میں نو کر یا ں حا صل کرنے کے بے پنا ہ موا قع مو جود ہیں۔
اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ نے طلبہ کی پیشہ وا را نہ عملی صلا حیتو ں کو اُجاگر کرنے کے لیئے ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع میں مو جود لیبا رٹری سہو لیات، فیکلٹی ڈیو یلپمنٹ ٹریننگ پروگرام، ان ڈور و آؤ ٹ ڈور کھیلو ں کی سر گر میو ں اور طلبہ کے مطا لعا تی دورہ کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتا یا نیز کہا کہ مستقبل میں ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع یونیورسٹی آف میلبور ن آسٹریلیا کے باہمی اشتراک سے لائیو سٹاک ایکسٹنشن کے نام سے ایم فل ڈگری پروگرام بھی شر وع کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button