سٹیسیاست

استحکام پاکستان کیلئے سیاسی انتقام کاباب بندکرناہوگا: سلطان حسن بٹ

قومی قیادت کے درمیان سنجیدہ ڈائیلاگ کیلئے ایک بڑی بیٹھک کااہتمام کیاجائے

لاہور( خبر نگار )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین سلطان حسن بٹ نے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے سیاسی انتقام کاباب بندکرناہوگا۔زندان میں مقیدخواتین سمیت سیاسی اسیران کوفوری رہاجبکہ ان کیخلاف سیاسی بنیادوں پردرج مقدمات کوخارج کیاجائے۔ہماری ریاست اورقومی سیاست ون پارٹی سسٹم کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔پاکستان کے روشن مستقبل کے تناظر میں دوررس فیصلے کر نے کی ضرورت ہے، قومی قیادت کے درمیان سنجیدہ ڈائیلاگ کیلئے ایک بڑی بیٹھک کااہتمام کیاجائے۔اجتماعی سوچ اورانتھک محنت سے پاکستان میں معاشی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی۔قوم کی رہنمائی کیلئے مستندتھینک ٹینک اپناکلیدی کرداراداکریں۔ انتخابات میں مینڈیٹ کیلئے تمام سیاسی فریق اپنااپناایجنڈاعوامی عدالت میں پیش کریں۔اپنے ایک بیان میں سلطان حسن بٹ نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کی طرف سے ایک دوسرے کیخلاف بلیم گیم نے سنجیدہ عوام کو سیاست اور سیاستدانوں سے متنفرکردیاہے،ان میں سے کسی کے پاس اپنی صفائی دینے کیلئے کچھ نہیں بچا ۔ ریاستی سا لمیت کیلئے سیاسی تنازعات کاباب بندکیاجائے ،سیاستدانوں کوجوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ سیاستدان یادرکھیں ان کی طرف سے سلجھی ہوئی تعمیری اوراصولی سیاست نیم مردہ قومی معیشت کیلئے دوا کاکام کرے گی۔ سیاستدان آپس میں اور قومی اداروں کے ساتھ بیجا محاذآرائی سے گریزکریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رواداری اورقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے تلخیاں فراموش کرناہوں گی۔ پاکستان میں ایساکوئی سیاستدان ہے جس کووزارت عظمیٰ میں دلچسپی نہ ہو،اقتدار کے پیچھے دیوانہ وار دوڑنے والے محرومیوں کے مارے پاکستانیوں کیلئے نجات دہندہ نہیںبن سکتے۔انہوں نے کہا کہ قوم پرست سیاستدانوں کی قومی دھارے میں واپسی کاراستہ ہموارکیاجائے۔ ہر وہ سیاسی کردار جس نے اپنے اپنے دورحکومت میں پاکستان کی سا لمیت اورمعیشت پرگہرے زخم لگائے وہ قابل رحم نہیں ،انہوں نے اپنے ہاتھوں سے جونفرت اورتعصب کابیج بویا اس سے اگنے والے کانٹے ہرصورت سمیٹناہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button