پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش، پنجاب پولیس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول کا مسئلہ حل

حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو پٹرول خریداری کیلئے 35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز جاری کردئیے، محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز پنجاب کے تمام پولیس اضلاع کو آن لائن جاری ہوگئے۔ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین

لاہور (خبر نگار)نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش سے پنجاب پولیس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو پٹرول خریداری کیلئے 35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہاکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز پنجاب کے تمام پولیس اضلاع کو آن لائن جاری ہوچکے ہیں۔ لاہور پولیس کو 05 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد رقم بذریعہ آن لائن جاری کر دی گئی، اسی طرح راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت تمام اضلاع کو بھی پٹرول خریداری کیلئے فنڈز آن لائن کر دئیے گئے ہیں، ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر نے مزید کہاکہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، سی ٹی او لاہور سمیت دیگر چیف ٹریفک افسران کو فنڈز بھی آن لائن کر دئیے گئے ہیں اور اضافی فنڈز کے اجرا سے پولیس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔
ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئرغازی محمد صلاح الدین نے مزیدکہاکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں فیول کی اخراجات کی مد میں مزید 03 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز پولیس کو مل جائیں گے جس سے آئندہ کوارٹر میں بھی پولیس فورس کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے پٹرول کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔ ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے مزیدکہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ذاتی دلچسپی، فالو اپ سے حکومت پنجاب نے پٹرول خریداری کیلئے اضافی فنڈز دئیے ہیں اور فنڈز آن لائن ہونے کا نوٹیفکیشن سی سی پی او لاہور سمیت تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی ٹی اوز کو بھجوا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button