پاکستانسٹیسیاستکاروبار

ایس ایم تنویرکی زیرصدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس، بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے لاہور میں ون ونڈو بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بنایاجا رہا ہے،وزیراعلیٰ ماہ نومبر میں اس کا افتتاح کریں گے

بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں ملیں گی۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویرکی زیرصدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام پر پیش ر فت کا جائزہ لیاگیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے لاہور میں ون ونڈو بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بنایاجا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب ماہ نومبر میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیاگیاہے۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات ملیں گی۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ یہ سنٹر ایوان ہائے صنعت و تجارت اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنایا جا رہا ہے۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہاکہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کام کرے گا۔سنٹر پرکاروبار شروع کرنے اور نئے کارخانے لگانے کیلئے این او سی کے اجراء اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات راشد کمال، محکمہ ہاؤسنگ، ایل ڈی اے، پی آئی ٹی بی، پیڈمک، فیڈمک، پیسک اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button