سٹیکھیل

19ویں ایشین گیمز چائنہ میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہدزمان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس کی صدارت کی

سپورٹس کی ترقی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، میرٹ پر سلیکشن سے ہی سپورٹس ترقی کرے گی، سپورٹس کی ترقی کیلئے آج بہترین اقدامات کی جانب قدم بڑھا دیے ہیں، پسند نا پسند کے ایشوز کو ختم کرناہوگا،، شاہد زمان

لاہور(خبر نگار)۔19ویں ایشین گیمز چائنہ میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہدزمان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی 20سپورٹس ایسوسی ایشنز کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی ہے اجلاس میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی 19ویں ایشین گیمز میں کارکردگی، ان کا سلیکشن کا معیار، کھلاڑیوں کی بہترکارکردگی نہ دکھانے کی وجوہات، سپورٹس کی ترقی، آئندہ کا لائحہ عمل پر اہم فیصلے کیے گئے، ہر ایسوسی ایشن نے میڈل نہ جیتنے کی وجوہات اور اس کا پس منظر بتایااور مستقبل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، میرٹ پر سلیکشن سے ہی سپورٹس ترقی کرے گی، پسند نا پسند کے ایشوز کو ختم کرناہوگا، سپورٹس کی ترقی کیلئے آج بہترین اقدامات کی جانب قدم بڑھا دیے ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے موجودہ نظام کو ٹھیک کریں گے، جو سپورٹس ایسوسی ایشنز اپنا سالانہ کیلنڈر مہیا کریں گی ان سپورٹس ایسوسی ایشنز کو سپورٹس کی مفت سہولیات فراہم کریں گے اس طرح جو سپورٹس ایسوسی ایشنز اپنا سالانہ سپورٹس کیلنڈر نہیں دیں گی ان کی رجسٹریشن ختم کردی جائے گی تاکہ سپورٹس کا معیار بہترہو، سپورٹس کی ترقی کیلئے جدید قوانین کو اپناناہوگا، ہم سب کا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے سپورٹس کی ترقی کیلئے کوچز کا جدید سپورٹس کے تقاضوں سے روشناس ہونا ضروری ہے کوچز کی جدید ٹریننگ اور بہتری کیلئے اقدامات ناگزیرہیں ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار نچلی سطح سے سپورٹس کلب کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہے اب تک سینکڑوں کلبز رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور کلبز رجسٹریشن کے عمل کومزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے پنجاب کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی جانب سے ناقص کارکردگی پر جائزہ لینے کے اجلاس کو سراہا اور اسے سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین عمل قراردیا ہے جس پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ہردوماہ بعد اس طرح کے جائزہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے اپنی تجاویزدیتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی

ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھارہاہے، کھیل کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ کوچنگ کیمپس لگائے جائیں، پنجاب کی سطح پر ایک ڈوپنگ کا ادارہ بنایا جائے تاکہ ڈوپنگ کے ایشوز ختم ہوں، کوچز کی جدید ٹریننگ اور پھر سپورٹس کے جدید قوانین کو سامنے رکھ کر انتہائی تربیت یافتہ کوچز سامنے لائے جائیں تاکہ ہماری سپورٹس ترقی کرے
اجلاس میں پاکستان کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم جہانگیر، پنجاب آرچری کے صدر عمران لیاقت، پنجاب والی بال ایسوسی ایشن سے ایم بی جاوید، پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سے طبیب سہیل، پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن سے عرفان اللہ خان، اتھلیٹکس ایسوسی ایشن سے حبیب شاہ، پنجاب کبڈی سے طاہروحید جٹ، پنجاب ریسلنگ سے غلام فرید، پنجاب ووشوسے عامر شہزاد بٹ، عمران بٹ، ویٹ لفٹنگ زبیر یوسف بٹ، ایم علی بٹ، تائیکوانڈو سے ڈاکٹر اظہار الحق، ٹینس سے عاصم رضا، روئنگ سے پروفیسر امتیاز احمد خان اور گالف سے میجر کاشف بھٹی سمیت 20سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران شریک تھے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب ظہور احمد و دیگر شریک تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button