سٹیسیاست

دیانتدار قیادت اورمعاشی استحکام کے بغیر مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں

نگران حکومت مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے ثمرات عوا م تک منتقل نہیں ہوئے۔ قرضے حکمرانوں نے لیے ہیں لیکن کمرتوڑ مہنگائی کے ذریعے غریب کا خون نچوڑ کر وصول کیا جا رہا ہے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ

لاہور ( خبر نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دیانتدار قیادت اورمعاشی استحکام کے بغیر مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں۔دیانتدار قیادت اور معاشی استحکام لازم و ملوزم ہیں۔ نگران حکومت مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے ثمرات عوا م تک منتقل نہیں ہوئے۔قرضے حکمرانوں نے لیے ہیں لیکن کمرتوڑ مہنگائی کے ذریعے غریب کا خون نچوڑ کر وصول کیا جا رہا ہے۔شہر بھر میں گراں فروشی اپنے عروج پر ہے، انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، حکومتی جاری کردہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر عملدار آٹے میں نمک برابر ہے۔آٹا،دال،چینی،گوشت اور پھلوں کے من مانے ریٹ وصول کیے جارہے ہیں دوکاندار مختلف ریٹس کے ذریعے شہریوں سے من مانے دام وصول کررہے ہیں۔ نگران وزیر اعلی پنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب میں سیاسی و سماجی وفو د سے گفتگو کرتیہوئے کیا۔ بعدازں جماعت اسلامی ضلع جنوبی لاہور کے عہدیداران قیم ضلع جنوبی لاہورمرزا عبدالرشید، چوہدری اقبال، عمران باسط، عیبدالرحمن نے فلسطین فنڈز کے تحت امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصارکیٹ کو 2 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، انجینئر اخلاق احمد، حاجی ریاض الحسن، احمد جمیل راشد، مرزا عبدالرشید، و دیگر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button