پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم،مزید فنڈز جاری کر دئیے

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے 13 لاکھ 42 ہزار سے زائد فنڈز جاری

پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ویلفیئر برانچ نے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے 13 لاکھ 42 ہزار سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد اویس کو ٹانگ کے علاج کیلئے 03 لاکھ 53 ہزار 03 سو 50 روپے دئیے گئے، کانسٹیبل محمد عاصم کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اطہر صدیقی کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 89 ہزار 461 روپے دئیے گئے، شہید محمد انور کی اہلیہ کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی محمد سعید کو ٹانگ کے آپریشن کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے مذکورہ بالا کیسز آئی جی پنجاب کو فنڈز اجراء کیلئے بھجوائے تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے استعمال کرکے ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ماتحت ملازمین کے کیسز شارٹ لسٹ کرکے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں تاکہ میرٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ ملازمین کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button