پاکستانسٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا بند روڈ پر زیر تعمیر کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کا دورہ

تعمیراتی کاموں پر دو گھنٹے بعد پانی کا چھڑکاو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چھڑکاو نہ کرنے پر کنٹریکٹر کو جرمانہ کیا جائے گا۔

کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی پراگریس اور انسداد سموگ و سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ کنٹرول ایکسس کوریڈور پر ترقیاتی کاموں میں ایک لمحہ کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر لاہور کی افسران کو ہدایت

لاہور( خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بند روڈ پر زیر تعمیر کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کا دورہ کیا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی پراگریس اور انسداد سموگ و سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں پر دو گھنٹے بعد پانی کا چھڑکاو¿ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر پانی کا چھڑکاو¿ نہ کرنے پر کنٹریکٹر کو جرمانہ کیا جائے گا۔ ٹیپا اور ضلعی انتظامیہ تمام منصوبوں پر پانی کے چھڑکاوکی ہر شفٹ کی رپورٹ پیش کریں۔کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبے کے گرد گرین شیٹس اور ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر کنٹر یکٹر اور سائٹ پر موجود پراجیکٹ ٹیم نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ بند روڈ منصوبے کے دونوں پیکجز پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں پیکجز کی پراگریس کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈ ی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ کنٹرول ایکسس کوریڈور پر ترقیاتی کاموں میں ایک لمحہ کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button