پاکستانتعلیمسٹیسیاست

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے وزیر تعلیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ چوہدری سرفراز

دوران احتجاج اساتذہ و ملازمین کے خلاف کی گئی انتظامی کاروائیاں اور مقدمات واپس لیے جائیں۔ رانا لیاقت

لاہور
(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، اسلم گھمن ،ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے ساتھ مذاکرات کے لیے وزیر تعلیم منصور قادر کی سربراہی میں بننے والی 7 رکنی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں کاش وزیر اعلیٰ پنجاب یہ قدم پہلے اٹھا لیتے تو اساتذہ وملازمین کے احتجاج کی نوبت نہ آتی کمیٹی میں سیکرٹریز صاحبان کی شمولیت خوش آئند ہے قوی امید ہے کہ اساتذہ وملازمین کے معاشی اور محکمانہ مسائل کا مثبت حل نکلے گا ہمارا احتجاج پرامن تھا اور پرامن احتجاج کے دوران اساتذہ و ملازمین کے خلاف کی گئی انتقامی کارروائیاں ، شوکاز نوٹسسز اور مقدمات بدستور قائم ہیں متعلقہ اتھارٹیز ان کے خاتمے میں لیت و لیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو باعث تشویش ہے اور اگر انتقامی کارروائیاں واپس نہ لیں گئیں تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button