پاکستانتعلیمسٹیسیاست

کمشنر لاہور کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ لوئر مال کا اچانک دورہ

بچوں سے تدریسی سوالات کیے اور کاپیاں چیک کیں۔تمام کلاس رومز میں بچوں

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ لوئر مال کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کلاس رومز کا دورہ کیا، بچوں سے تدریسی سوالات کیے اور کاپیاں چیک کیں۔تمام کلاس رومز میں بچوں کو ماسک لگائے دیکھ کر سکول پرنسپل کو شاباش دی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سموگ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بچوں کو خود بھی آگاہی دی۔ کمشنر لاہور نے سکول کی کمپوٹر لیب کا بھی دورہ کیا۔ سکول میں صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے سکول ہیڈماسٹر کو ہدایت کی کہ چھوٹی کلاسز کے بچوں کو کمپیوٹر سکلز سکھائیں۔لیبز انچارجز خصوصی توجہ دیں۔ کمشنر لاہور نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور سٹوڈنٹس سے سموگ کی آگاہی بارے دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے بچوں سے سموگ کے اسباب اور روک تھام بارے سوالات کیے جس پر بچوں نے درست جوابات دیئے۔ سٹوڈنٹس کی خوبصورت لکھائی و خطاطی دیکھ کر کمشنر لاہور نے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کو سراہا۔ سکول پرنسپل نے کمشنر لاہور کو بتایا کہ سکول میں اکثر بچے سائیکل پر آتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ لاہور میں سائیکل کلچر کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ سکول پرنسپل نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اسمبلی میں بچوں کو سموگ بارے خصوصی آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی چیف انجینئر ٹیپا کو سکول کے اطراف سائیکل لین بنانے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button