پاکستانسٹی

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنا ئزیشن کے فارم فا ؤنڈیشن سے وفدکا ویٹر نری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ، سسٹین ایبل ایگریکلچر ڈیو یلپمنٹ کے مو ضو ع پر اجلاس کا انعقاد

لاہور(خبر نگار) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنا ئزیشن کے فارم فاؤ نڈ یشن سے ایمبیسی آف فرانس ان پاکستان کو آپریشن اینڈ کلچرل اتا چی مسٹر ڈائلن گیلا رڈ نے سائنٹفک ڈائریکٹر فارم فا ؤنڈیشن میتھیو برن اور پراجیکٹ آفیسرFAOرانا محمد واجد کے ہمراہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قات کی۔دریں اثنا ء اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کے ایگریکلچر اور فو ڈ چیلنجز، فوڈ ایگریکلچر پالیسی، ڈیری مصنو عات کی مارکیٹنگ، تحقیق، قدر تی وسا ئل کی مینجمنٹ،انویسٹمنٹ فوڈ سیفٹی اینڈ فو ڈ سیکیو رٹی میں اشتراک سے متعلقہ ممکنہ تعاون کے شعبو ں پر گفتگو کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے بتا یا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے پچھلے سال پاکستان کے چا رو ں صو بو ں میں سیلاب زد گان کی خدمت کر کہ اور مویشی پال حضرات کے جا نورو ں کی فلا ح کے لیئے کمیو نٹی سروس کی ایک بہترین مثا ل قائم کی نیز سیلاب سے متا ثرہ خاندا نوں کو معا شی و اقتصا دی طور پر مستحکم بنانے کے لیئے بھیڑ، بکریا ں اور مو یشی بھی تقسیم کیئے۔اُ نہو ں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کی ہینڈ ہولڈنگ کے زریعے انہیں کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ دیکرجانوروں کی پیداوار اور منا فع کو بڑ ھا یا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر ادارہ فرو غ تعلیم و توسیع ڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ نے کہا کہ سما جی روا بط کو بڑ ھا نا، ٹرسٹ بلڈنگ، ویلیو چین، جدید فارم پریکٹس کو اپنا نا اور سسٹین ایبیلیٹی مویشی پال حضرات کے منا فع اور مویشیو ں کی پیداوار بڑ ھانے کے بہترین زریعے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button