تعلیمسٹی

علامہ اقبال کی شاعری آفاقی ہے ۔ پروفیسر ناصر

علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے پر عمل کرکے امت مسلمہ عظمت رفتہ حاصل کرسکتی
لاہور (خبر نگار)
علامہ اقبال کی شاعری آفاقی ہے ۔علامہ اقبال کے افکار پر عمل کرکے ایک نیا وطن بنایا جاسکتا ہے تو علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے پر عمل کرکے امت مسلمہ عظمت رفتہ حاصل کرسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اقبال ڈے کے موقع پر مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے کیا ۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کی ٹیم جن میں امان اللہ ملک ریجنل ڈائریکٹر ،نائیلہ طاہر ،احمر عمار مرزا ،منور حسین ساجد ،محمد یاسین بیگ اور عنصر علیم کے ساتھ مزار اقبال پہنچے ۔جہاں نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button