غزہ مارچ کی انتظامی کمیٹیوں کے تمام ممبران اپنے ڈیوٹیاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا غزہ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کے ذ مہ داران سے خطاب
لاہور (خبر نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 19 نومبر کو غزہ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگاجس میں مردو خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہو گی۔ غزہ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پرامن غزہ مارچ میں اہلیان لاہور کے ہر گھر کے فرد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ غزہ مارچ کی انتظامی کمیٹیوں کے تمام ممبران اپنے ڈیوٹیاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔اضلاع، این سیز، یوسیز کے ہر سطح کے ذمہ داران، کارکنان ہر گلی، محلے، مکان، سکولز، دفاتر، مارکٹس اور بازاروں میں تاجروں، وکلاء، اساتذہ، ڈاکٹرز، مزدورں سمیت ہر شخص سے ملاقاتیں کریں گے اور غزہ مارچ کو کامیاب بنانے بھر پور جدوجہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19 نومبر کو ہونے والے غزہ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کے ذ مہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیرجماعت اسلامی لاہور نے غزہ مارچ کی تیاریوں کیلئے ذمہ داران کا تعین کردیا۔ امیر لاہور نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ کو انچارج غزہ مارچ مقرر کیا جبکہ ممبران غزہ مارچ ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم،احمد سلمان بلوچ، جبران بٹ، احمد جمیل راشد کو مقرر کیا۔ اجلاس میں انتظامی کمیٹیوں کے ممبران عامر نثار خان، حامد ریاض ڈوگر، عبدالرحمان مجاہد، ملک محمد منیر، محمد یونس، نصر اللہ اولکھ، طارق الطاف ٹیپو،سید عبدالرشید شگری، میاں محمد شفیق، عامر نوخان، محمد امین مہناس، محمد موسی مجاہد، عبدالرحمن مجاہد، معاذ سید، ساجد محمود، محمد رمضان قریشی، محمد اشرف، محمد زبیر خان بھی موجود شریک تھے۔