سٹی

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا بورے والا کا دورہ

پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

بورے والا(خبر نگار)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک ماڈل سٹی منصوبہ کے تحت شہر میں تعمیر ہونے والی سڑکیں اور دیگر تعمیراتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبہ کے تحت بنائی جانے والی سڑکوں کے کالج روڈ وہاڑی بازار میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کا مقررہ وقت جون 2024 ہے لیکن اس کو چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اس موقع پر ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی زاہد عزیز،ڈائریکٹر افتخار رسول،اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط صدیقی،چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ،انجینئر حافظ محمد وسیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ یہ منصوبہ ورلڈ بنک فنڈنگ سے ہو رہا ہے اس کے کام کا جائزہ لینے کے یہ وزٹ کر رہے ہیں اور اس منصوبہ کی نگرانی ماہر کنسلٹنٹ بھی کر رہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے اس کے سڑکوں کے کام کی ٹیسٹنگ دو لیبارٹریوں سے کروائی جائے گی جو جلد ہی یہاں آ کر کام شروع کریں گی سیکرٹری بلدیات نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک ماڈل سٹی منصوبہ کے تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی کوئی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے بلدیہ کالونی میں مشینری سٹور کا دورہ بھی کیا اور جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button