فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی سعودی عرب کے سپرد
ریاض(سپورٹس ڈیسک،قوت) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو سال 2023 کیلئے کلب ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کے لیے ووٹ دیا، ٹورنامنٹ 12 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز پر سعودی عرب کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے 2027 کے ایشین کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا۔اس سے قبل رواں سال سعودی عرب اسپینش سپر کپ، اولیکسینڈر یوسک اور انتھونی جوشوا کے درمیان فائٹ جبکہ ریاض گراں پری ایونٹ بھی ہوسٹ کرچکا ہے۔فیفا کونسل کے اجلاس میں کلب ورلڈکپ میں کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں 2025 کیلئے ٹیموں تک تعداد 32 تک بڑھا دی ہے جبکہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا 2026 ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کیلئے رسائی حاصل کرچکے ہیں ان ٹیموں کوالیفائر راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس قطر نے فیفا کے عالمی ورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔