
لاہور (خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے میانوالی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماﺅں کی ملاقات،
ملاقات کرنے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی عبید اللہ خان شادی خیل، سابق وزیر امانت اللہ خان شادی خیل، مسلم لیگ (ن) میانوالی کے صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک فیروز جوئیہ اور میانوالی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر نور خان شامل تھے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئ
مریم نواز نے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط کرنے اور میانوالی میں نوجوان کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی
مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کا پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔






