جرم و سزاسٹی

قتل، ڈکیتی اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر گرفتار. رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 130 ہو گئی

لاہور(خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر قتل، ڈکیتی اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر گرفتارکر لیا گیا ہے۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 130 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجرم اشتہاری مستنصر حسین نے 2016 میں تھانہ دولت نگر گجرات میں شہری کو قتل کیا تھا،پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔سعودی عرب سے وطن واپسی پر ملزم ائیر پورٹ پر گرفتار ہوا جسے مزید قانونی کاروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button