تعلیمسٹی

آئی پی ایچ میں میڈیکل لیب ٹیکنولاجسٹ فرسٹ ائر کے انٹری ٹیسٹ میں 80 طلبہ و طالبات شریک

18 نومبر کو کامیاب امیدواروں کی لسٹ لگا دی جائیگی، جسکے بعد انٹرویو ہونگے:ڈین ڈاکٹر زرفشاں طاہر.
لاہور۔(خبر نگار) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس سی میڈیکل لیب ٹیکنولاجسٹ سال اول کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 80 امید واروں نے شرکت کی۔ انٹری ٹیسٹ کا رزلٹ 18 نومبر کو کیا جائیگا اور داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونہ والے امیدواروں کی فہرست آویزاں کردی جائیگی جسکے بعد انٹرویو ہوں گے۔
یہ بات ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے انٹری ٹیسٹ کے اختتام پر بتائی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ میں BSc.Lab technologists کی کلاس 20 سیٹوں پر مشتمل ہے ٹیسٹ کے کامیاب امیدواروں کے انٹرویو لئے جائینگے اور ٹاپ آف دی لسٹ 20 طلبہ و طالبات کا انتخاب کیا جائیگا۔ ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو ز کے دوران تمام پراسیس میں خالص میریٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور داخلہ کیلئے امیدواروں کی قابلیت اور حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہوگا اور میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button