پاکستانسٹیسیاست

وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، ضرورت کے مطابق وینٹی لیٹرکی ٹریکنگ کی جائیگی

خصوصی ایپ کے ذریعے زیر استعمال اور خالی وینٹی لیٹر کی نشاندہی ممکن ہوگی، کسی ہسپتال میں رش کی صورت میں مریض کے لئے خالی وینٹی لیٹر مہیا کیاجاسکے گا. سٹروک مینجمنٹ مہم کے تحت 1122 ریسکیورز کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدات ہیلتھ ریفارمز سے متعلق اجلاس

لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدات ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی سہولتوں میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ضرورت کے مطابق وینٹی لیٹرکی ٹریکنگ کی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے خصوصی ایپ کے ذریعے زیر استعمال اور خالی وینٹی لیٹر کی نشاندہی ممکن ہوگی تاکہ کسی ہسپتال میں رش کی صورت میں مریض کے لئے خالی وینٹی لیٹر مہیا کیاجاسکے گا۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکو جنرل ہسپتال لاہور کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سٹروک مینجمنٹ مہم کے تحت 1122 ریسکیورز کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی۔ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ہیڈ آف نیو رالوجی پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پلاننگ پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، ڈاکٹر فرقد عالمگیر،ڈی جی ریسکیو1122اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button