سٹیسیاست

فلسطینی عوام امت مسلمہ کے حصہ کی لڑائی لڑ رہے ہیں

میڈیا پلیٹ فارمز پر اسرائیلی ظلم و بربریت کو پوری طرح آشکار کیاجائے۔

مسئلہ فلسطین پرمسلم حکمرانوں کا طرز عمل مایوس کن اور قابل مذمت ہے۔ 19 نومبر کو غزہ مارچ میں اہلخانہ کیساتھ شرکت کرکے فلسطین کیساتھ بھرپوراظہار یکجہتی کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی لاہو رضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی الیکٹرونک میڈیا ہاوسز اورنجی دفاتر میں غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت و گفتگو

لاہور (خبر نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام امت مسلمہ کے حصہ کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔مسئلہ فلسطین پرمسلم حکمرانوں کا طرز عمل مایوس کن اور قابل مذمت ہے۔ اسرائیل اہل غزہ کو پتھر کے دور میں دھکیلنا چاہتا ہے جہاں پانی، خوراک اور ادویات میسر نہ ہوں،مگراہل فلسطین اپنا گھر بار چھوڑنے کو تیا ر نہیں اور ارض مقدس کے دفاع کیلئے دن رات اپنی جانوں کے نذارنے پیش کررہے ہیں۔غزہ میں اب تک 11ہزار فلسطینی جام شہادت پاچکے ہیں، اسپتالوں، اسکولوں اورعبادت گاہوں پر مسلسل بمباری ہورہی ہے۔ اس قیامت خیز صورتحال میں اہل فلسطین عملی مدد کے لیے امت مسلمہ کے حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جو امریکی غلامی میں بے حسی کی تصویر بنے مذمتی بیانات تک محدود ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ مسلمانوں پر قرض اور فرض بن چکی ہے۔ میڈیا پلیٹ فارمز پر اسرائیلی ظلم و بربریت کو پوری طرح آشکار کیاجائے۔ لاہور کے ہر صحافی، تاجر، ڈاکٹر، اساتذہ، طلبہ اور مزدورو ں سمیت ہر فرد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 19 نومبر کو غزہ مارچ میں اہلخانہ کیساتھ شرکت کرکے فلسطین کیساتھ بھرپوراظہار یکجہتی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت کے سلسلے میں الیکٹرونک میڈیا ہاوسز اور مختلف دفاتر میں ملاقاتوں کے دوران کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button