جرم و سزاسٹی

ڈی پی او محمد نوید کے احکامات پر، بھکر پولیس کی موٹر سائیکل و رکشہ چوروں ،ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

05 گینگ گرفتار، گرفتار ملزمان سے 132موٹر سائیکل 2 رکشے چوری شدہ برآمد

بھکر(خبر نگار) ڈی پی او محمد نوید کی زیر کمانڈ بھکر پولیس کو کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھکر کے تمام سرکل آفیسران ایس ایچ اوز, انچارج AVLS نجیب اللہ سب انسپکٹر معہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکل چور گینگ آصف گینگ تھانہ سٹی بھکر،اکرام گینگ تھانہ دلے والا ،دلاور گینگ تھانہ صدر بھکر ،تیمور گینگ تھانہ کلورکوٹ ،جاوید جیری ،شاہزیب پٹھان گینگ سٹی دریا خان کو گرفتار کر لیا جبکہ بھکر پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے132 موٹر سائیکل اور 2 رکشے برآمد کرلئے ہیں بھکر پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل ، رکشے اصل مالکان کے حوالے کیے ڈی پی افس بھکر میں ایک تقریب حوالگی موٹر سائیکل کا انعقاد کیا گیا جس میں چوری شدہ موٹر سائیکل و رکشے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے شہریوں نے اپنے چوری شدہ موٹر سائیکل حاصل کر کے خوشی کا اظہار کیا اور بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چونکہ غریب لوگوں کی سواری ہے جب یہ چوری ہو جاتا ہے تو اس کے گھر کا سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔۔ اور میری اولین ترجیح میں شامل تھا کہ یہ چوری شدہ موٹر سائیکل جلد از جلد ریکور کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او محمد نوید نے تمام سرکل آفسیران SHOs AVLS ٹیم کو شاباش دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button