پاکستانسٹیسیاستکھیل

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی زیر صدارت سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے میگا سپورٹس ایونٹس کے حوالے سے اہم اجلاس

سالانہ سپورٹس کیلنڈر سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے اس کے تحت سپورٹس کے میگا ایونٹس کا شیڈول مرتب کیا جارہاہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

آئندہ ایک دو ماہ میں سپورٹس کے میگا ایونٹس کروائیں گے،پنجاب کے تیز ترین اتھلیٹس کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، پنجاب میں سپورٹس کا شاندار انفراسٹرکچر موجود ہے، ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے تمام علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے، وہا ب ریاض
لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی زیر صدارت سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے میگا سپورٹس ایونٹس کے حوالے سے اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل بھی شریک تھے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژن کے سپورٹس افسران آن لائن شریک ہوئے، اجلاس میں سپورٹس کے میگا ایونٹس کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے پروگرام کے تحت آنے والے ایک دو ماہ میں سپورٹس کے میگا ایونٹس کروائیں گے، پنجاب میں سپورٹس کا شاندار انفراسٹرکچر موجود ہے، پنجاب کے تیز ترین اتھلیٹس کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے تمام علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے تاکہ اس کا فائدہ ملک کو ہو اور ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر فتوحات حاصل کرسکیں اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے اس کے تحت سپورٹس کے میگا ایونٹس کا شیڈول مرتب کیا جارہاہے، ان ایونٹس میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑی شریک ہوں گے ہم ہر کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے اپنے ڈویژن میں سپورٹس کیلنڈر گیمز کے بارے بریفنگ دی ہے سپورٹس کیلنڈرکے میگا ایونٹس کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے تاکہ دسمبر اورجنوری میں سپورٹس کے بڑے ایونٹس کروائے جائیں اور پنجاب کے تمام ڈویژن سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے،اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز منیر، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس عطاء الرحمن خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ظہور احمد بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button