سٹی

کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ”صفائی اولین ترجیح“صاف ستھرا شہر ہر شہری کا حق مہم کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی کیمپ چیئرنگ کراس کا دورہ کیا۔

لاہور (خبر نگار) کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ”صفائی اولین ترجیح“صاف ستھرا شہر ہر شہری کا حق مہم کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی کیمپ چیئرنگ کراس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ساوتھ اور نارتھ سرکل کا علیحدہ ڈپٹی سی او نگران و ذمہ دار ہوگا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے دونوں سرکل کیلئے 134افسران کی مانیٹرنگ کا ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے دونوں سرکلز میں صفائی معیار کا روزانہ تقابلی جائزہ ہوگا۔ ایک بھی گھوسٹ ملازم ناقابل برداشت ہوگا۔ اہلکار اور افسر کو فیلڈ میں ڈیوٹی کرنی ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے ہدایت کی کہ سی ای او کمپنی سارے افسران کو فیلڈ میں بھیجیں۔ سخت مانیٹرنگ کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بہت سارے علاقوں میں صفائی بہترین ہے۔ لیکن سب علاقوں میں بہترین کا ہدف ہے۔ شہر کی صفائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ایل سے ہی پوچھا جائیگا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ ہر ڈسپوزل اسٹیشن پر خالی کرنے کے اوقات لکھیں۔ خالی نہ ہونے کی صورت میں شہری اطلاع دیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کیلئے ایک ہی سٹینڈرڈ ہے کہ شہر صاف ہونا چاہیے۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button