سٹی

صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر اظفر علی ناصر کا سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ

مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور دیگر علماء سے ملاقات اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

جامعہ اشرفیہ کی دینی و علمی خدمات اور بہترین انتظامی امور پر انتہائی خوشی ہوئی اللہ مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ برسٹراظفر علی ناصر

صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر اظفر علی ناصر نے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، حافظ اسعد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن سے ملاقات کی اس موقعہ پرصوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر اظفر علی نے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور دیگر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور جیسے ادارہ میں آکر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم شعبہ حفظ، کمپیوٹر سیکشن و کمپیوٹر لیب، لائبریری، شعبہ دارالافتاء، معہد ام القراء جدیداور دیگر شعبہ جات کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے اللہ رب العزت اسے مزید ترقی و کامیابی عطافرمائے انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جامعہ اشرفیہ لاہور جیسے عظیم علمی و دینی ادارے وطن عزیز میں موجود ہیں اور آج اسے دیکھنے کا شرف حاصل ہواانہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کی قیام امن، فرقہ واریت کے خاتمہ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے خدمات اور دینی طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت قابل فخراور لائق تحسین ہے اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کی طرف سے حافظ اسعد عبید نے صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر اظفر علی ناصر اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو اعزازی شیلڈ بھی دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button