پاکستانتازہ ترین

بلال پاشا موت کے حوالے سے نیا انکشاف، پولیس

خود کشی کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جائے وقوعہ کا خود جا کرمعائنہ کیا، اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعہ بظاہر خود کشی ہے۔

پولیس کے مطابق بلال کا گھریلو تنازعہ بھی چل رہا تھا، بلال پاشا کا بنوں سے راولپنڈی ٹرانسفر ہوگیا تھا اور پنڈی میں ان کی سابقہ بیوی بھی بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے۔

پولیس مزید تفیش کر رہی ہے اور یہی ثابت ہورہا ہےکہ یہ خود کشی تھی، جس میں انھوں نے 9ایم ایم پستول سے اپنی کنپٹی پر ایک گولی چلائی، پوسٹ مارٹم پورٹ بھی یہی ظاہر کررہی ہے۔

والد احمد یار کے مطابق بلال پاشا نے دو، تین سال پہلے شادی کی لیکن کچھ عرصہ بعد ان کی علیحدگی ہو گئی تھی۔

اُ نماز جنازہ آج صبح آبائی علاقے عبدالحکیم میں ادا کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button