سٹیسیاست

نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سٹرکوں اور پلوں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھانا غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ 

لاہور (خبر نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پٹرولیم منصوعات میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سٹرکوں اور پلوں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔عوامی پیسہ من پسند پروجیکٹس پر پانی کی طرح بہا یا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ شہری پینے کے صاف پانی اورگیس کی عدم فراہمی سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔شہری علاقوں اور گلی محلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب پڑے انتظامیہ کی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں۔یوٹیلیٹی سٹوز شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ شہری مہنگائی مافیا کے ہاتھوں پریشان مہنگی اشیاء ضروریہ خرید کر اپنا گزر بسر کررہے ہیں۔موجودہ نگراں حکومت نے آٹا، چینی، دالوں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں جس طرح اضافہ کیا وہ گزشتہ کئی سالوں میں دیکھنے میں نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ نگران حکمرانوں کو بلا جواز مہنگائی کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے نگران حکمرانوں کا کام نوے دن میں صاف شفاف الیکشن کرانا ہے روزانہ کی بنیاد پر بجلی،پٹرول، ڈالرز کی قیمتیں بڑھانا غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم، زیادتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button