سٹیسیاستصحت

خصوصی افراد کی تعلیم اور ہنر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر

خصوصی افراد کے حوالے سے معاشرتی رویے بہتر ہوئے ہیں، مگر ابھی بہت کچھ کرنا ہو گا ، خصوصی افراد کی ملازمتوں کے کوٹہ اور تنخواہوں میں اضافہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب
لاہور (خبر نگار)
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کے حوالے سے ہمارے معاشرتی رویوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم خصوصی افراد کی پوشیدہ صلاحیتوں سے مستفید ہونے کیلئے ان کی تعلیم اور ہنر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حکومتی ادارے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں مزید فعال بنانے کیلئے خصوصی توجہ درکار ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اس مقصد کے لئے زیادہ فنڈز مختص کئے جانےچاہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی تنظیموں کی سفارشات کو وزیر اعلیٰ محسن نقوی تک پوری ذمہ داری سے پہنچاؤں گا اور نگران صوبائی حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق انکے لئے اقدامات کرے گی۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے حوالے سے ‘ان ایبل’ (enable)کے نام سے ایک ایپ بھی بنائی ہے تاکہ خصوصی افراد کو حکومتی اقدامات کے متلعق آگاہی دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی ملازمتوں کے کوٹہ اور انکے تنخواہوں کے متعلق مطالبات کا جائزہ لیا جا رہے ہیں تاکہ نگران حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکے۔تقریب کے اختتام پر خصوصی افراد میں 10ویل چیئر، 200سفید چھڑیاں، 40آلہ سماعت اور 200 ٹاکنگ واچز میں تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button