جرم و سزاسٹی

اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے پبلک وائلڈ لائف ریزرو سے نایاب مگھ کے چار غیر قانونی شکاری گرفتار کرلئے

شکار کی فیلڈ مانیٹرنگ کا پہلا دن،راولپنڈی ریجن نے 96شوٹنگ لائسنس ہولڈر چیک کئے،10کاموقع پر چالان کیا

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیرقیادت رواں موسم شکار کے دوران فیلڈ کی کڑی مانیٹرنگ کر رہا ہے اور جس کے نتیجے میں اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گٹی/نڈالہ پبلک وائلڈ لائف ریزرو بارڈر بیلٹ ایریا سے مگھ کا غیر قانونی شکار کرنیوالے چار شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ کے پہلے دن راولپنڈی ریجن نے قواعدوضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے پردس شکاریوں کے چالان کئے۔ تفصیل کیمطابق اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے انچارج اسکواڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم کامران کی سربراہی میں ریذیڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف گجرات ریجن ارفع بتول کی ہمراہی میں موضع سرخ پور ضلع گجرات کے مضافاتی علاقہ بارڈر بیلٹ ایریا گٹی /نڈالہ پبلک وائلڈ لائف ریزرو سے ایک خصوصی آپریشن کے دوران نایاب مگھ کے غیر قانونی شکارمیں ملوث چار شکاریوں کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار ذبح شدہ نایاب مگھ، دو بندوقیں، ڈیکائے و دیگر آلاتِ شکار برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اسیطرح رواں موسم شکار تیتر و مرغابی کی فیلڈ مانیٹرنگ کے پہلے دن وائلڈ لائف سٹاف راولپنڈی ریجن نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف احسان احمد راجہ کی سربراہی میں ریجن کی مختلف تحصیلوں میں 96 شوٹنگ لائسنس ہولڈرز کو چیک کیا اور دس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چالان کرکے چھ کو موقع پر مبلغ پچہتر ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ چار کیس التواء میں رکھے۔ مزید برآں ماہِ نومبر کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع چکوال عدنان علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی شکار اور کاروبار کی پاداش میں پچاس چالان کئے جن سے بارہ لاکھ اکہتر ہزار آٹھ سو روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں ریوینو حاصل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button