
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ کے ڈیف ریچ سکول میں خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ کے ڈیف ریچ سکول میں خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انچارج مسٹر ڈینئیل مارکلینتھر اور مینیجر عبید وارث سمیت سماعت سے محروم معصوم اور پیارے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔سماعت سے محروم بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں ملی نغمے پر پرفارم کیا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مختلف کلاس رومز میں جا کر سماعت سے محروم بچوں اور ان کے اساتذہ سے ملاقات کی۔مسٹر ڈینئیل مارکلینتھر نے نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو ڈیف ریچ سکول میں سماعت سے محروم بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران کیک بھی کاٹا۔
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ خاص بچوں کو ڈس ایبلڈ نہیں بلکہ ان ایبلڈ کہنا چاہئے۔ ہمیں خاص بچوں کو تمام ضروریات زندگی فراہم کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان خاص بچوں کے والدین کو اس دنیا میں ہی آزما لیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہمیں خاص کلیوں کو معاشرے میں خاص مقام دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان خاص بچوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں خاص بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی خدمات سر انجام دینے کی توفیق عطاء فرمائیں۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں خاص بچوں کی ترقی کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے بنانے چاہئیں۔ سماعت سے محروم خاص بچے ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ پاکستان میں خصوصی افراد ہر شعبہ زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔