پاکستانتازہ ترین

کراچی: عائشہ منزل پر فرنیچرکی دکانوں میں آگ لگ گئی

کراچی میں عائشہ منزل کے قریب کثیرالمنزلہ عرشی سینٹر کے گراؤنڈ فلور پر واقع فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

عرشی سینٹر کے  گرائونڈ فلو پر واقع فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ  نے میزنائن فلور پر فوم کے گدوں کے اسٹاک کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ  کی 12 گاڑیوں   نے حصہ لیا پاک بحریہ کے 7 فائر  ٹینڈروں اور عملے  نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button