پاکستانجرم و سزا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاریوں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن،انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

قتل و اقدام قتل کی دو مختلف بیہمانہ وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان علی حسنین اور محمد وحید نیازکو دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم علی حسنین کے خلاف تھانہ علی پور چھٹہ گوجرانوالہ میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت کا مقدمہ درج ہے۔
ملزم محمد وحید نیاز کے خلاف قتل و اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت سٹی بورے والہ ضلع وہاڑی میں مقدمات درج ہیں۔
آئی جی پنجاب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزیدموثر اور تیز کرنے کیلئے اس آ پریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
لاہور 15 فروری-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے پولیس ٹیم نے بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس گوجرانوالہ کی ٹیم نے قتل و اقدام قتل کی دو مختلف بیہمانہ وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان علی حسنین اور محمد وحید نیاز کو دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے اور پولیس ٹیم دونوں خطرناک اشتہاری ملزموں کو دبئی سے لے کر پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ملزم علی حسنین کے خلاف تھانہ علی پور چھٹہ گوجرانوالہ میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم محمد وحید نیاز کے خلاف قتل و اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت تھانہ سٹی بورے والہ ضلع وہاڑی میں مقدمات درج ہیں۔دونوں ملزمان جرائم کا ارتکاب کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جنہیں انٹرپول کے تعاون سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزیدموثر اور تیز کرنے کیلئے اس آ پریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور صوبہ بھر میں پولیس افسران مقدمات کے مدعیوں سے رابطے اور انفارمیشن شیئرنگ کے ساتھ اشتہاریوں کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی جان وما ل کے دشمن اور جرائم کا ارتکاب کرکے فرار ہونے والے معاشرتی ناسور اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانا پولیس کی ترجیح ہونی چاہئیے اور اس حوالے سے وہ ذاتی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو تیز کرتے ہوئے پراگریس رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button