جرم و سزاسٹیصحت

جعلساز مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاری ضرب

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا بکرمنڈی لاہور میں مردہ گوشت مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن 2ہزار کلو غیر معیاری، بیمار جانوروں کا گوشت برآمد

ناجائزمنافع کے لالچ میں انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے پیور فوڈ ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور(خبرنگار)جعلساز مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاری ضرب۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدنے میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ بکرمنڈی لاہور میں مردہ گوشت مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدنے میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ بکرمنڈی لاہور میں مردہ گوشت مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ 2ہزار کلو غیر معیاری، بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کر کے پیمکو بٹھی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران زائد المعیاد بدبودار گوشت موجود پایا گیا۔فروخت کے لیے تیار گوشت پر حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ناقص، غیر معیاری گوشت کو لاہور شہر کی چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ناجائز اور زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے پیور فوڈ ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button