تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی میں فزیالوجی ڈیپا رٹمنٹ کے زیر اہتمام لیب اینیمل ہینڈلنگ اور سیمپل کو لیکشن کے موضوع پر دوسری ہینڈز آن ٹریننگ کا انعقاد

جانورو ں کے سیمپل لینے کے لیئے چیر پھا ڑ کرنے اور سیمپل کو محفوظ کرنے سے متعلقہ اُمور پر عملی تربیت دی۔

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف فیز یا لو جی کے زیر اہتمام لیب اینیمل ہینڈلنگ اور سیمپل کو لیکشن کے مو ضوع پر دو روز سے جاری ہینڈز آن ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں ہوا۔ اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ٹریننگ کے شر کا و ریسورس پرسنزکے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف فیز یا لو جی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ربا نی، ڈاکٹر ساجد خان طاہر کے علا وہ ٹریننگ کے شر کا میں شامل اینیمل ہینڈلرو لیب ٹیکنیشن، انڈر گریجو یٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے شر کت کی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے معلو ماتی مو ضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کروانے پرآرگنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا۔ قبل ازیں ڈاکٹر امتیاز ربا نی نے ورکشاپ کے اغرا ض و مقا صد بیا ن کیئے۔دوروزہ ہینڈ ز آن ٹریننگ میں ماہرین نے شر کا کو لیب اینیمل کی ہینڈلنگ اور قا بو کرنے، علاج کے طریقہ کار، خون کے نمو نہ حا صل کرنے، لیب کے جانورو ں کے سیمپل لینے کے لیئے چیر پھا ڑ کرنے اور سیمپل کو محفوظ کرنے سے متعلقہ اُمور پر عملی تربیت دی۔ ٹریننگ کا مقصد انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ، اینیمل ہینڈلر اور لیب ٹیکنیشن کو لیبا ر ٹری اینیمل کی ہینڈ لنگ اور سیمپل حا صل کرنے کے طریقہ کار سے متعلقہ تیکنیکس سے روشناس کروا نا تھا۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں پراکٹرز کے لیئے بلیذر(کوٹ) تقسیم کر نے اور طلبہ سو سا ئٹیو ں کی حلف برداری تقاریب کا انعقاد
ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر ٹیو ٹر آفس نے پراکٹرز کے لیئے بلیذر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت کرتے ہو ئے وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے سو طلبا و طالبات کے درمیان کوٹ تقسیم کیئے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے پراکٹرز سے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے حلف بھی لیا۔
قبل ازیں ویٹر نری یونیورسٹی کے سکا ؤٹ کلب نے سالا نہ حلف بر داری تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا۔ وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے حلف برداری تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے سکا ؤٹ کلب کے نئے عہدیداروں سے بھی حلف لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button