جرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: یتیم، بے سہارا اور سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، کفالت اور تعلیم و تربیت کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام

پنجاب پولیس اور نجی ادارے (ہولسٹک فوسٹر کئیر) کے درمیان ایم او یو سائن۔

پنجاب پولیس اور نجی ادارے کے درمیان بے سہارا بچوں و خواتین کے تحفظ، نگہداشت اور تربیت کیلئے باہمی اقدامات پر اتفاق رائے۔ پنجاب پولیس اور نجی فلاحی ادارہ مل کر بچوں اور خواتین کی رہائش و کفالت کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ پنجاب پولیس کے تحفظ منزل پراجیکٹ کے پیشہ وارانہ امور میں نجی ادارہ سپورٹ فراہم کرے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس۔

لاہور (خبرنگار ، کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شاہرات پر رہنے والے بے سہارا،یتیم اور بے گھر بچوں کے تحفظ و بہتر مستقبل کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے سٹریٹ چلڈرن اور گھریلو تشدد جیسے سماجی مسائل سے دوچار خواتین کے تحفظ، دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے۔ پنجاب پولیس اور نجی ادارے (ہولسٹک فوسٹر کئیر) کے درمیان ایم او یو سائن ہوا ہے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور فلاحی ادارے کے ڈائریکٹر ابتسام الرحمان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس اور نجی ادارے کے درمیان بے سہارا بچوں و خواتین کے تحفظ، نگہداشت اور تربیت کیلئے باہمی اقدامات کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس اور نجی فلاحی ادارہ مل کر بچوں اور خواتین کی رہائش و کفالت کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ چائلڈ لیبر سمیت سماجی مظالم کے شکار بچوں کو نفسیاتی مدد، تحفظ اور بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ پنجاب پولیس کے تحفظ منزل پراجیکٹ کے پیشہ وارانہ امور میں نجی ادارہ مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔ تحفظ منزل میں رہنے والے بچوں کی تعلیم اور خواتین کی پیشہ ورانہ ووکیشنل ٹریننگ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے سماجی تحفظ کے اقدامات میں تیزی لائی جائے گی۔ صوبے کے مختلف اضلاع کے تھانوں، تحفظ مراکز اور تحفظ منزل سے ریفر کردہ بچوں کی رہائش و کفالت میں نجی ادارہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، ریفر کردہ بچوں کو رہائش، تعلیم، خوراک، صاف ستھرا ماحول اور بحالی کا کام فلاحی ادارہ کرے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ فلاحی ادارہ بے سہارا بچوں کو بے اولاد فیملیز کو گود دینے کے حوالے سے پروگرام ڈیزائن کرے گا تاکہ شاہرات پر رہنے والے بے گھر بچوں کو محفوظ ماحول اور بہتر مستقبل دیا جاسکے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سماجی مسائل کے شکار بچوں کے تحفظ اور نگہداشت کیلئے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ نجی ادارے ہولسٹک فوسٹر کئیر کی چیف آپریشنز آفیسر حرا جاوید، سماجی کارکن ذوفشاں انوشے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button